مہمند ایجنسی آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

اجلاس میںاے ٹی اے کیلئے متفقہ طور پر حاجی مشتاق احمد مہمند صدر جبکہ مجاہد خان جنرل سیکرٹری منتخب

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:42

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)مہمند ایجنسی آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس۔ اجلاس میںاے ٹی اے کیلئے متفقہ طور پر حاجی مشتاق احمد مہمند صدر جبکہ مجاہد خان جنرل سیکرٹری چن لئے گئے۔ اجلاس کے شرکاء نے حاجی ہاشم خان کو ڈائریکٹر فاٹا مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول غلنئی میں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن مہمند ایجنسی کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت مولانا محمد یوسف منعقد ہوا۔

اجلاس میں ملگری اُستاذان اور وحدت اساتذہ سمیت آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کی تنظیم سازی کی گئی جس میںمتفقہ طور پر حاجی مشتاق احمدمہمندصدر٬ حاجی محمد اسحاق خان سینئر نائب صدر٬ مجاہد خان جنرل سیکرٹری٬ قاضی محمد یوسف نائب صدر٬ پذیر گل سی ٹی پریس سیکرٹری٬ ظاہر محمد فنانس سیکرٹری٬ محمد یوسف ڈی ایم جائنٹ سیکرٹری٬حاضر جان جائنٹ سیکرٹری دوئم جبکہ محمد اسرار خان آفس سیکرٹری چن لئے گئے۔

(جاری ہے)

نو منتخب صدر حاجی مشتاق احمد مہمند نے صدر منتخب ہونے پر اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اساتذہ کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کا عہد کیا۔ اجلاس کے شرکاء نے حاجی ہاشم خان کو ڈائریکٹر فاٹا مقرر ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی ٬ اور توقع ظاہر کی کہ وہ اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔کیونکہ انہوں نے ہمیشہ اساتذہ برادری کے مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کئے ہیں۔