ملک میں کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے٬عرفان چوہدری

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:42

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) عوام لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما عرفان چوہدری نے کہاہے کہ ملک میں کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے۔آئے روز پہلے سے بڑااورنیااسکینڈل سامنے آرہا ہے۔مالی سال2015-16میں سرکاری پاورپلانٹس میں تیل چوری اوربجلی کی کم پیداوار سے قومی خزانے کو80ارب روپے کانقصان لمحہ فکریہ ہے۔قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہاہے مگرکوئی پوچھنے والاہی نہیں۔

ملک میں احتساب کانظام عملاً ناپید ہوکر رہ گیا ہے۔اوپر سے لے کر نیچے تک کرپٹ عناصر اور کمیشن مافیاسرگرم ہے۔

(جاری ہے)

پانامالیکس میں بے نقاب ہونے والا ٹیکس چور حکمران طبقہ کرپشن کاقلع قمع کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پبلک سیکرٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ایک طرف ملکی قرضے خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں تودوسری جانب روزانہ12ارب روپے اور سالانہ48ارب روپے کی کرپشن نے ملکی معیشت کوجکڑ رکھاہے۔

کشکول توڑنے کانعرہ لگانے والوں نے قرضوںکے پہاڑ کھڑے کردیئے ہیں۔ حکمران قومی اداروں کو کمپنیاں بناکراونے پونے فروخت کررہے ہیں۔اس موقع پر عہدیداران میاں ریاض شاہد٬ چوہدری طیب سہیل جاوید ارائیں بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :