30اکتوبر کو اسلام آباد بند ہوگا اور نہ ہی جمہوریت کو کوئی خطرہ ہے‘ سردار ایاز صادق

پانامہ لیکس بنک نادہندگان اور بنکوں سے قرضہ معاف کروانے والے سب کا احتساب ہونا چاہیے٬ پارٹی کارکنوں سے بات چیت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:42

30اکتوبر کو اسلام آباد بند ہوگا اور نہ ہی جمہوریت کو کوئی خطرہ ہے‘ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صا دق نے کہاہے کہ 30اکتوبر کو اسلام آباد بند ہوگا اور نہ ہی جمہوریت کو کوئی خطرہ ہے۔ پانامہ لیکس بنک نادہندگان اور بنکوں سے قرضہ معاف کروانے والے سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ وزیراعظم کا پانامہ لیکس میں نام نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب گڑھی شاہو میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسائل حل کروانے کیلئے پارلیمنٹ بہترین پلیٹ فارم ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو ایوان میں آکر بات کرنی چاہیے۔ وہ ایوان میں آئیں گے تو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مصالحت ممکن ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن شہر بند کرنا٬ شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ جمہوریت میں سیاسی معاملات کو ذاتی انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے جو لوگ عوام کے ووٹ لیکر ایوان تک پہنچے ہیں۔ سردار ایاز صادق جنہوں نے جمعرات کا دن لاہور میں گزارا انہوں نے اپنے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انہوں نے ان کارکنان سے اظہار تعزیت کیا جن کے والدین وفات پا چکے ہیں۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :