سانحہ کارساز پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے‘پی پی رہنماء فیصل میر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے جس دن ایک عالمی شہرت یافتہ لیڈر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ایک تاریخ ساز استقبالی قافلے کو سفاکیت کا نشانہ بنایا گیا اور پیپلز پارٹی کے جیالوں کو شہید کیا گیا پیپلز پارٹی اپنے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور انہی کی سیاسی جدوجہد اور قربانی کی وجہ سے ہی آج پاکستان میں ایک جمہوری حکومت حکمرانی کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو بھی پیپلز پارٹی کے جیالوں کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہئے کیونکہ ان جیالوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہی (ن) لیگ حکومت کررہی ہے وگرنہ (ن) لیگ کے لیڈروں کے لئے تو پاکستان ایک نو گو ایریا بن چکا تھا لیکن ہماری قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کی دانش مندانہ سیاست کی وجہ سے ان کو بھی وطن واپس آنے کا موقع ملا اور آج وہ حکمرانی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :