’’ نواز ‘‘ جمہوریت صرف پٹواری اور دربار یوں کو ہی نظر آتی ہی: میاں محمود الر شید

چیف جسٹس ہوں یا ایک عام آدمی جمہوریت کے ثمر ات سے محروم ہے٬30اکتوبر کو جمہوریت نہیں حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کو خطرہ ہے٬ صحافیوں سے بات چیت قوم جانتی ہے نواز شریف کو کون بچا رہا ہے اور کون شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بنا ہوا ہے٬ اپوزیشن لیڈر کا خورشید شاہ کے بیان سے متعلق جواب

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ ’’ نواز ‘‘ جمہوریت صرف پٹواری اور دربار یوں کو ہی نظر آتی ہے٬ یہ کیسی جمہوریت ہے جو صرف حکومت اور اسکے چند دربار یوں کو نظر آتی ہے٬ چیف جسٹس آف پاکستان سمیت ایک عام آدمی کو دور بین سے بھی نظر آتی ہے اور نہ ہی جمہوریت کے تمر ات اس تک پہنچ رہے ہیں٬ 30اکتوبر کو جمہوریت نہیں درحقیقت حکمرانوں کی کرپشن٬ لوٹ مار کو خطرات لاحق ہیں٬ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے 22کروڑ عوام کی ترجمانی کی٬ ملک میں واقعی جمہوریت نہیں بادشاہت ہے٬ جمہوریت کی نام پر عوام کا مذاق اڑایا اور لوٹ مار ہور ہی ہے٬ انکا کہنا تھا اسی نظام کیخلاف تحریک انصاف سڑکوں پر ہے٬ ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ کرپشن پر بات کریں تو حکمران کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں پڑ گئی لیکن جب ایک سپیکر اپنے وزیر اعظم کیخلاف ریفرنس کی بجائے درخواست دہندہ کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بجھو ا دے٬ جب حکمران عوام کے ٹیکس کا پیسہ اپنی سکیورٹی اور آف شور کمپنیوں پر لگا دیں٬ جب ایک عام آدمی انصاف٬ تعلیم٬ صحت٬ روزگار جیسی بنیادی حقوق سے محروم ہو تو تب جمہوریت کو کیوں خطرہ نہیں ہوتا اپوزیشن لیڈر نے خورشید شاہ کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ قوم جانتی ہے کس کو کون فائدہ پہنچا رہا ہے اور کرپشن بچانے میں کون شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں تا ہم پا نا مہ لیکس پر جواب لئے بغیر کارروائی نہیں چلنے دی جائے گی۔