حافظ آباد ٬کمبائن ہارویسٹر مشین کی ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:41

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) حافظ آباد کے نواحی گائوںمڑہ چٹھہ کے قریب کمبائن ہارویسٹر مشین کی ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مڑھ چٹھہ کا رہائشی یاسر عباس اپنے تین سالہ بیٹے محمد احمد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر دوائی لینے کیلئے رامکے چٹھہ کی جانب جارہا تھا کہ راستہ میں سامنے سے آنے والی مشین کمبائن مشین جسے حسن نامی ڈرائیور چلا رہا تھا ۔اس نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری ۔جس کے نتیجہ میں یاسر عباس اور اسکا بیٹا دونوںموقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور مشین چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ باپ بیٹے دونوں کی نعشیں گھر پہنچیں تو کہرام برپا ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :