ْعاشورہ محر م پر ضلع میں مثالی امن و امان خدا کی خصوصی رحمت اور فضل ہے٬ڈی سی او حافظ آباد

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:41

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر حافظ آباد محمد علی رندھاوا نے عاشورہ محر م الحرام پر ضلع بھر میں مثالی امن و امان کو خدا کی خصوصی رحمت اور فضل قرار دیتے ہوئے ضلعی حکومت کے تمام متعلقہ محکموں ٬ضلعی و تحصیل امن کمیٹیوں کے اراکین ٬مختلف مکاتیب فکر کے جید علماء کرام اور ذاکرین اور سول سوسائٹی کی سرکردہ شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جن کے مثالی تعاون ٬فرقہ وارانہ ہم آہنگی ٬بھائی چارے اور صبر و تحمل کے فروغ کے سلسلہ میں مثبت کردار اور خدمات کی بدولت ضلع میں عاشورہ محر م پر مکمل امن و امان کی دیرینہ خوشگوار روایت برقرار رہی ۔

ڈی سی او نے بالخصوص پاک آرمی ٬پولیس ٬ریسکیو 1122٬سول ڈیفنس ٬محکمہ صحت ٬محکمہ مال ٬ٹی ایم ایز٬ضلعی حکومت کے افسران اور اہل کاروں ٬ڈسٹرکٹ کنٹرول کے انچارج اور اہل کاران اور میڈیا کے نمائیندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ امن کا قیام ان سبھی کی ان تھک کا وشوں سے ممکن ہوا اور ضلعی انتظامیہ سب کے مثبت کردار پر ان کی شکر گزار ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے کہا کہ نواسہ رسول سیدنا امام حسین ؑ اور انکے جانثار رفقاء کی لازوال قربانیاں رہتی دنیا تک پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ثابت ہوتی رہیں گی اور بلند اخلاقی اقدار اور ارفع ترین مقاصد کے حصول کے سلسلہ میں تمام مذاہب کے پیروکار آپؑ کی ذات اقدس سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :