پشاور٬ آئندہ سال کے آخرتک بجلی کی نعمت سے محروم علاقوں میں 100سے زائد منی مائیکروہائیڈل سٹیشن مکمل کرلیا جائے گا٬عنایت اللہ خان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) خیبرپختونخواحکومت توانائی کے جاری منصوبوں کی بروقت کی تکمیل پر تیزی سے عمل پیراہے۔رواں سال صوبے کے 12اضلاع میں بجلی کی نعمت سے محروم پسماندہ علاقوں میں100چھوٹے بجلی گھرمکمل کرلئے گئے ہیںجن سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیںجبکہ آئندہ سال کے آخرتک 356منی مائیکروہائیڈل پراجیکٹس پر کام مکمل کرلیا جائے گا۔

ان خیالات کااظہارخیبرپختونخواکے سینئروزیر برائے بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ خان نے ضلع بٹگرام میں محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)کے زیرنگرانی تعمیر ہونے والے 500کلوواٹ کے منی مائیکروہائیڈسٹیشن Mini Micro Hydel Stationبمقام اجمیرگائوں میںبجلی گھرکا افتتاح کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سینئرصوبائی وزیر عنایت اللہ نے کہا کہ پسماندہ اور بجلی کی نعمت سے محروم علاقوں میں پائے جانے والے پانی کے ذخائرسے سستی اور ماحول دوست بجلی کی پیداوارموجودہ حکومت کا مشن ہے تاکہ ان علاقوںمیں لوگوں کوبجلی کی نعمت پہنچائی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی حکومت توانائی کے بڑے منصوبوں پرکام شروع کرنے والی ہے جن کی تکمیل سے توانائی کے بحران پر بڑی حد تک قابوپالیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :