Live Updates

عمران خان اسلام آبادکوبندتونہیںکرسکتے البتہ خیبرپختونخواکو ایک عرصے سے بندکیاہواہے٬امیر مقام

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آبادکوبندتونہیںکرسکتے البتہ خیبرپختونخواکو ایک عرصے سے بندکیاہواہے٬مسلم لیگ(ن)16اکتوبرکوتحریک انصاف کی منفی اوردھرنوںکی سیاست کیخلاف قوت کامظاہرہ کریگی جس میںممبر صوبائی اسمبلی جمشیدمہمنداپنے ہزاروںساتھیوںسمیت PML-Nمیںشمولیت کااعلان کرینگے٬آئندہ عام انتخابات میںبلے والے بلوںمیںچھپتے پھرینگے۔

انہوںنے کہاکہ "دھرنانہیں کام" کے نعرے کیساتھ خیبرپختونخواکے عوام کوانکاحق دلانے کیلئے جدوجہدجاری رکھیںگے کیونکہ صوبے کے حکمران تعمیری کام کی بجائے ساڑھے تین برس سے دھرنوںاورسٹیج شوکے انعقادمیںمصروف ہیںجس کے باعث صوبے کے عوام احساس محرومی کے شکارہیںاورہمارا صوبہ تحریک انصاف کی منفی سیاست کی وجہ سے دیگرصوبوںکیساتھ ترقی کے مقابلے میںپیچھے رہ گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان خیبر پختونخوامیںاحتساب کاگلاگھونٹ کراسلام آبادمیںاحتساب کاناٹک رچانے کی بجائے صوبے کی تعمیروترقی اورعوام کی فلاح وبہودپرتوجہ دیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورپریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپارٹی کے رہنمااور کارکن کثیرتعدادمیںموجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وفاقی حکومت نے چارسدہ٬نوشہرہ٬صوابی اورکرک میںپاسپورٹ دفاترکے قیام٬سوئی گیس کیلئے مردان ریجن کی منظوری٬متعددہسپتال٬لواری ٹنل کی بروقت تعمیر٬غرباء اورمساکین کیلئے سویٹ ہومزکے قیام سمیت دیگرترقیاتی کاموںسے واضح کیاہے کہ موجودہ وفاقی حکومت خیبرپختونخواکوترقی کی راہ پرگامزن کرنے اورعوام کے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کرنے میںسنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے نہ کہ صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیاجارہاہے۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ PML-Nنے ملک کی معیشت کاسمت درست کرکے ملک کوترقی کی راہ پرڈال دیاہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوںگے مگرعمران خان کوڈرہے کہ اگرPML-Nنے اپنی مدت پور کی اورترقی کاپہیہ اسی طرح کامیابی سے چلتارہاتو تحریک انصاف2018کے عام انتخابات میںکونسلرکی نشست بھی نہیںجیت سکتی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب خودبھی آف شورکمپنی کے مالک ہے اورانکے دائیںبائیںبھی آف شورکمپنی کے مالکان موجودہیںتاہم آف شورکمپنی ٹولہ دوسروںکیخلاف احتجاج کرکے اپنامذاق اڑارہے ہیں٬خان صاحب وطن عزیزکی ترقی کی راہ میںرکائوٹیںکھڑی کرکے ملک دشمنی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ خان صاحب نے کشمیرمسئلے پرپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کرکے ملک دشمنی کے عزائم ظاہرکردیئے اورقومی یکجہتی کوسبوتاژکرنے کی ناکام کوشش کی۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ ہرمحاذپرعمران خان منفی سیاست کامقابلہ کرینگے اور16اکتوبرکاجلسہ تحریک انصاف کی منفی سیاست کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :