ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہرتاج روغانی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے رولز آف بزنس کا اجلاس

صوبائی اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد سے متعلق ترامیم پیش

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہرتاج روغانی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے رولز آف بزنس کا ایک اجلاس جمعرات کے روم اسمبلی کے طاہرہ قاضی شہید کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

کمیٹی ممبران ارکان صوبائی اسمبلی منور خان ایڈوکیٹ٬عبدالستار خان٬میاں ضیاء الرحمن٬بابر خان٬یاسین خلیل٬ آمنہ سردار اورمعراج ہمایوں کے علاوہ محکمہ قانون اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی آمنہ سردار کی تجویز کردہ صوبائی اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد سے متعلق ترامیم پیش کیں جس میں قواعد 1988پر تفصیل سے بحث ہوئی۔

متعلقہ عنوان :