لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس انٹری ٹیسٹ فارم کی تقسیم اور جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے٬ طلبہ و طالبات کا مطالبہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:37

حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) حیدرآباد کے طلبہ و طالبات نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو کے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں سیشن2016-17میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ فارم کی تقسیم اور جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کریں اور6نو مبر کو حیدرآباد کے طلبہ وطالبات کو بھی انٹری ٹیسٹ میں شرکت کا موقع فراہم کریں۔

(جاری ہے)

انٹری ٹیسٹ فارم کے حصول میں ناکام رہ جانے والے طلبہ و طالبات نے میڈیا کو بتایا کہ یونی ورسٹی انتظامیہ نے حیدرآباد کے بینکوں کو کم تعداد میں فارم دیئے جبکہ فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں کئی چھٹیاں بھی آئیں جب بنک بند تھے۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ 30اکتوبر رکھی تھی جو کہ ہندو برادری کی دیوالی کی وجہ سے ملتوی کرکے اب6نومبر کردی ہے تو لمس انتظامیہ کے پاس مزید وقت ہے۔ حیدرآباد کے طلبہ وطالبات کو داخلے سے محروم نہ کیا جائے اور انٹری ٹیسٹ فارم جاری کئے جائیں۔