ہلال احمر ڈسپینسری قاسم آباد میں اتوار کو مفت طبی کیمپ لگایا جائیگا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:37

حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ہلال احمر ڈسپینسری قاسم آباد کی کنوینرڈاکٹرامتل ربنواز کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہلال احمر ڈسپینسری قاسم آباد میں اتوار 16اکتوبر کو ایک روزہ مفت طبی کیمپ لگایا جائیگا جس میں حیدرآباد کے مشہور فزیشنز ٬ گائناکالاجسٹ ٬ چائلڈ اسپیشلسٹ ٬ اسکن اسپیشلسٹ اور الٹراساؤنڈ اسپیشلسٹ مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرینگے اور ہلال احمر حیدرآباد کی طرف سے غریب مریضوں میں مفت ادویات بھی دی جائینگی جبکہ کیمپ میں بلڈ شگر اور الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی موجود ہوگی۔