پنجاب کے ہیلتھ سیکٹر میں مزید اصلاحات کیلئے ترکی کے ہیلتھ ڈویلپمنٹ کے ماڈل سے استفادہ کیا جائے گا‘خواجہ سلمان رفیق

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:35

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ․ وزارت صحت ترکی کے وفد کے صوبہ پنجاب کے دس روزہ دورے کے نتیجہ میں ترکی اور صوبہ پنجاب کے درمیان صحت کے شعبہ میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی اور صوبہ پنجاب کے صحت کے شعبہ میں مزید اصلاحات کیلئے ترکی کے ہیلتھ سیکٹر ڈویلپمنٹ کے ماڈل سے استفادہ کیا جائے گا۔ یہ بات یہاں مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب کے دورہ پر آئے ہوئے ترکی کی وزارت صحت کے آٹھ رکنی وفد کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ ٬ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان٬ چیف آپرٹینگ آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر اجمل خان ٬ چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ انیشیٹوز مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر سائرہ صدیقی ٬ پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایس پی یو محمد خان رانجھا٬ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر اختر رشید ملک‘ ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر یداللہ٬ ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر ناصر شاکر٬ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سردار فخر امام٬ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر محمود شوکت اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ‘اجلاس میں ترکی کے وفد کے سربراہ ڈاکٹر سیلامی کلک نے ترکی کے پبلک ہیلتھ سروسز سسٹم ٬ موبائل ہیلتھ سروسز ٬ہوم ہیلتھ کیئر سروس٬ ہیلتھ ٹورازم ٬ ایمرجنسی سروس٬ موٹرسائیکل ایمر جنسی سروس٬ ارلی ڈیزیز وارننگ سسٹم بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام اور ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے علاج معالجہ کی سہولیات بارے پنجاب کے حکام کو بریفنگ دی‘ڈاکٹر سیلامی نے بتایا کہ ترکی میں حفاظتی ٹیکوں اور روٹین ایمونائزیشن کے لئے ویکسینیٹرز گھر گھر نہیں جاتے بلکہ والدین کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ہیلتھ سینٹر پر لا کر ویکسینیشن کروائیں ‘ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ ترکی کی وزارت صحت کا وفد صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں کے ہسپتالوں اور میڈیکل ایجوکیشن کے اداروں کے دورے کے بارے ایک جائزہ رپورٹ اور ترکی اور صوبہ پنجاب کے ہیلتھ سیکٹر کا تقابلی جائزہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو پیش کرے گا‘ ترکی کی طرف سے پیش کی گئی سفا رشات کا ٹیکنیکل اور فنانشل دونوں پہلو$ں سے جائزہ لینے کیلئے ورکنگ گروپس بنائے جائیں گے اور ہیلتھ سیکٹر کی ترقی کے لئے ترکی کی وزارت صحت کے ماڈل سے پنجاب میں استفادہ اور تعاون بڑھانے کیلئے راہیں ہموار کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :