فقیر آباد اور حاجی شاہ کے مقام پر انڈر پاس کی منظوری شیخ آفتاب احمد کی عوام دوستی کا ثبوت ہے ‘شیخ اجمل محمود

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:35

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما شیخ اجمل محمود نے کہا ہے کہ فقیر آباد اور حاجی شاہ کے مقام پر انڈر پاسز کی منظوری شیخ آفتاب احمد کی عوام دوستی کا ثبوت ہے٬ ضلع کے چیئر مین کے انتخابات ہوں یا جنرل الیکشن مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریںگے٬ این اے 57 میں بجلی سوئی گیس ٬سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ دیگر اہم منصوبوں پر کام جاری ہے انڈر پاسوں کی تعمیر سے عوام کو ریلیف ملے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فقیر آباد کے مقام پر اوور ہیڈ برج کی جگہ کا تعین کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہائی وے کے اے ڈی کیانی ٬شیخ خالدی٬طلال بٹ٬ملک صفدر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ ہونے کی وجہ سے ان دونوں مقامات پر آئے روز حادثات معمول بن چکے تھے جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں مقامی آبادی نے اس اہم مس٬ْلے کے حل کیلئے شیخ آفتاب احمد کو آگاہ کیا٬ جنہوں نے فقیر آباد اور حاجی شاہ کے مقام پر دو برج کی منظوری کروائی منصوبوں پر کام بہت جلد شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

شیخ اجمل نے کہا کہ شیخ آفتاب احمد اور جہانگیر خانزادہ این ای57اور پی پی سولہ کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے اٹک اور چھچھ کے دیرینہ مسائل حل ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شیخ آفتاب احمد کی قیادت میں مسلم لیگ ن ضلع اٹک کی بڑی قوت بن چکی ہے ۔