ڈاکٹر محمداقبال شاہدایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل لائیوسٹاک تعینات

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:33

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) سروسزاینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن حکومت پنجاب نے ڈاکٹرمحمداقبال شاہد ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر اے آئی سنٹرکامونکی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کومحکمہ لائیوسٹاک میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) تعینات کردیاہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کی ہدایت پر انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیاہے۔ڈاکٹرمحمداقبال شاہد اس سے پہلے محکمہ لائیوسٹاک میں بطورڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل بھی کام کرچکے ہیں٬امید ہے کہ ان کی تعیناتی سے محکمہ کے ٹیکنیکل امور بہتر طریقے سے سر انجام دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :