حکومت پنجاب نے پہلی تھل جیپ ریلی منعقدکرانے کی اجازت دے دی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:33

ملتان۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) حکومت پنجاب نے پہلی تھل جیپ ریلی نومبرکے پہلے ہفتے میں منعقدکرانے کی اجازت دے دید ہے۔ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )کے مطابق تین روزہ ریلی 3نومبرسے شروع ہوگی اوراس کاٹریک 150کلومیٹر سے 180کلومیٹرطویل ہوسکتاہے ۔پہلی تھل جیپ ریلی میں پاکستان کے نامور موٹرریسرجن میں نادرمگسی بھی شامل ہیں اورمختلف ریسلنگ کلبز حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ ریلی کاٹریک مظفرگڑھ ٬لیہ اورجھنگ اضلاع سے گزرے گا۔تھل جیپ ریلی ضلع مظفرگڑھ کے خدائی رینج سے تقریباًًدوکلومیٹردائیں طرف سے شروع ہوکر اسی جگہ اختتام پذیرہوگی۔ریلی کے انتظامات کوحتمی شکل دینے اورہرضلع کی انتظامیہ کواپنے حصہ کے کام سونپنے کیلئے 14اکتوبر کولاہورمیں ایک خصوصی اجلاس منعقدہورہاہے جس میں لیہ ٬جھنگ ٬مظفرگڑھ کے ڈی سی اوزکے علاوہ ٹی ڈی سی پی حکام اورعوام کے منتخب نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :