ایم ڈی ٹورازم پنجاب کے احکامات پرنئے منیجر آپریشن کاجنوبی پنجاب کادورہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:33

ملتان۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) منیجنگ ڈائریکٹرٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی )احمرملک کے احکامات پرجنوبی پنجاب کے لئے نئے تعینات ہونے والے منیجر آپریشن سعیدوڑائچ نے ٹی ڈی سی پی جنوبی پنجاب کے ہوٹلز اورریزارٹس کادورہ کرکے رپورٹ ایم ڈی کوروانہ کردی ہے۔

(جاری ہے)

سعیدوڑائچ کوٹی ڈی سی پی کے جنوبی پنجاب می واقع ریزارٹس اورہوٹلز میں دستیاب سہولیات ان میں مزید بہتری لانے کے اقدامات اورنئی کنسٹرکشن کرانے کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایات کی گئی تھیں۔

ٹی ڈی سی پی ذرائع کے مطابق کوٹ مٹھن ریزارٹ میں دوسوواٹ کانیاٹرانسفارمراوراس کی سپلائی لائن آئندہ ہفتے سے کام شروع کردے گی جبکہ لال سوہانرا٬نیشنل پارک بہاولپورمیں بچوں کی کھیلوں اورنئی وڈیوگیم لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :