چکوال٬قصبہ رنسیال تھانہ کلر کہار میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ٬ دوسرا شدید زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:22

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) قصبہ رنسیال تھانہ کلر کہار میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ محمد حسین ولد سرسا خان نے پولیس کو بتایا کہ دس محرم کا جلوس اپنے مقامی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ زینبیہ میں داخل ہوگیا اور ماتم داری شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملزم بلال نے نعرہ ولایت لگایا جس پر منتظم ناظم حسین شاہ اور احسان عباس نے منع کیا جن کی آپس میں تلخ کلامی ہوگئی جب وہ ماتم داری کے بعد گھر گیا اور احسن ولد عادل خان ٬دلاور عباس اور ناظم شاہ واپس جا رہے تھے کہ سامنے سے ملزمان بلال اور اس کے بھائی ناصراور غلام شبیر اپنے والد دلدار شبیر کے ہمراہ مسلح ہوکر آگئے اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں احسن عباس ولد عادل خان عمر تیس سال موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

جبکہ ناظم عباس گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ جبکہ ایک فائر لگنے سے دلاور عباس ولد نمبردار بہادر خان عمر 35سال زخمی ہوگیا٬ اس دوران ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ وجہ عناد بلال کا نعرہ لگانا ہے۔ سب انسپکٹر علی عباس صدر سرکل ہومیو سائیڈ چکوال نے ملزم بلال کو گرفتار کر کے باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :