جنوبی پنجاب کے وکلاء سے ججز تعینات نہ کئے جانے کے کیخلاف ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ملتان کی مکمل ہڑتال٬وکلاء نے ہائی کورٹ بار سے کچہری تک احتجاجی ریلی٬ دھرنا٬9رکنی ایکشن کمیٹی قائم

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) جنوبی پنجاب کے وکلاء سے ججز تعینات نہ کئے جانے کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان اور ڈسٹرکٹ بار ملتان کے وکلاء کی مکمل ہڑتال کی گئی ٬ وکلاء نے ہائی کورٹ بار سے کچہری تک اور بار ہال کچہری سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی او ردھرنا دیا۔ وکلاء نے ٬ 17اکتوبر بروز ہفتہ کو جنوبی پنجاب بار ایسوسی ایشنز کے نمائندہ وکلاء کا کنوشن بلانے اور 9رکنی ایکشن کمیٹی بنانے ٬ بارز پر سیاہ پرچم لہرانے کا اعلان کیا ٬ سید اطہر حسن شاہ اور محمود اشرف خان ایکشن کمیٹی کے کنوینئر مقررکیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے جنوبی پنجاب کے وکلاء سے ججز تعینات نہ کئے جانے کے فیصلے کے خلاف مکمل ہڑ تال کی اور عدالتوں میں پیش نہ ہو ئے اور ڈسٹرکٹ بار میں مشترکہ اجلاس میں 17اکتو بر تک عدالتوںمیں مکمل ہڑتال کرنے ٬جنوبی پنجاب بار ایسوسی ایشنز کے نمائندہ وکلاء کاکنونش بلانے ٬ وکلاء تحریک کو منظم کرنے کے لئے 9رکنی ایکشن کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا اور اس موقع پر سید اطہر حسن شاہ بخاری اور محمود اشرف خان کو ایکشن کمیٹی کا کنوینئر مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا جبکہ ہائی کورٹ بار کے صدر شیخ جمشید حیات اور جنرل سیکریٹری چوہدری عمر حیات کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار تک وکلاء نے احتجاجی ریلی نکالی بعد ازاں ڈسٹرکٹ بار ہال میں وکلاء کے احتجاجی اجلاس کے بعد وکلاء نے ہائی کورٹ بار کے صدر شیخ جمشید حیات اور جنرل سیکریٹری چوہدری عمر حیات اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر عظیم الحق پیر زادہ اور جنرل سیکریٹری محمد عمران خان کی قیادت میںوکلاء نے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور اس موقع پر دھر نا دیا اور زندہ ہیں وکلاء کے نعرے بھی لگائے ۔

متعلقہ عنوان :