ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شہدائے کربلا کی یاد میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ٬ آج شہدائے کربلا کی یاد میں سوئم کی مجالس عزا منعقد ہو ں گی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شہدائے کربلا کی یاد میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیااور نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ اور آپ کے رفقائے کار کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔مدارس و مساجد میں بھی شہدائے کربلا کی یاد میں محافل کو انعقاد کیا گیا۔

یوم عاشورہ کے موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا ا ور یوم عاشورہ امن و امان سے گزر گیا اور ملتان سمیت 29شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہی۔ آج شہدائے کربلا کی یاد میں سوئم کی مجالس عزا منعقد ہو ں گی اور ماتمداری بھی ہو گی جبکہ یوم عاشورہ کے موقع پر مجالس عزا و ماتمی جلوسوں کے روٹس پر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملتان میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے اور جلوس روٹس کے موقع پر آمدو رفت کے لئے تمام ٹریفک کو آنے جانے سے روک دیا گیا اور سڑکات ٬ گلیوں پر بھی کناتیں لگا کر آمدورفت کے راستے بند کئے گئے جبکہ مجالس عزا اور ماتمی جلوسوںمیں شامل ہو نے والوں کو جامع تلاشی کے بعد داخل ہو نے دیا گیا۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں قائم امام بارگاہوں سے نماز فجر کے بعد مجالس عزا کا آغاز ہو گیا اور مجالس عزا کے بعد ماتمی جلوس برآمد کئے گئے اس سلسلے میں ملتان میں تعزیہ ٬ علم و ذوالجناح کی117 جلوس برآمد کئے گئے اور 150 سے زائد مجالس عزا منعقد کی گئیں ماتمی جلوسوں کے موقع پر عزاداروں نے تلواروں کا ماتم کیا اور زنجیر زنی بھی کی جبکہ شام غر یباں کے ماتمی جلوسوں کے بعد دربار حضرت تلوار شاہ ؒ سمیت دیگر مقامات پر عزاداروں نے آگ کا ماتم بھی کیا ۔

علاوہ ازیں مجالس عزا کے موقع پر علماء کرام و زاکرین نے شہدائے کربلا کی یاد میں روشنی ڈالی ۔اسی طرح امام بارگاہوں و دیگر مقامات پر خواتین کی بھی مجالس عزا منعقد ہو ئیں اور ماتمداری بھی کی گئی ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور دو ہزار سے زائد رضا کار تعینات کئے گئے اور محکمہ سول ڈیفنس کا بم ڈسپوزل سکواڈ بھی الرٹ رہا ۔

متعلقہ عنوان :