پنجاب پولیس دنیا کی بہترین فورسزمیں سے ایک ہے جو ہر چیلنج سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحت رکھتی ہے‘مشتاق سکھیرا

عوام کے جان و مال کیلئے پنجاب پولیس کے جوانوں نے ماضی میں بھی جانوں کا نذرانہ دینے تک سے بھی گریز نہیں کیا آئندہ بھی فرائض کی بجا آوری کے لئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ‘آئی جی پنجاب

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے دوران محرم اور بالخصوص 9اور 10محرم پر سکیورٹی کے بہترین فرائض سر انجام دینے پر پنجاب ولیس کے افسروں اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کی جانب سے مسلسل دہشت گردانہ کارروائیوں کی دھمکیوں کے باوجود پنجاب پولیس کے جوانوں نے مشکل حالات میں بھی مجالس اور جلوسوںکیلئے فول پروف سکیورٹی مہیا کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پنجاب پولیس دنیا کی بہترین پولیس فورسز میں سے ایک ہے جو ہر طرح کے حالات میںاور بڑے سے بڑے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ جس طرح محرم الحرام اور بالخصوص عاشورہ کے روز جوانوں نے جذبہ حب الوطنی٬ لگن اور خلوص نیت سے فرائض سر انجام دئیے مستقبل میں بھی وہ اسی جذبے سے فرائض ادا کرتے رہیں گے اور صوبے میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔

(جاری ہے)

مشتاق سکھیرا نے کہا کہ پنجاب پولیس سینکڑوں شہداء کی وارث ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ صوبے میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے پنجاب پولیس کے جوانوں نے ماضی میں بھی جانوں کا نذرانہ دینے تک سے بھی گریز نہیں کیا اور آئندہ بھی فرائض کی بجا آوری کے لئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :