سکاٹ لینڈ یار ڈ نے ناکافی ثبوتوں بناء پر بانی الطاف حسین ٬ْ محمد انور اور سرفراز مرچنٹ کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس ختم کردیا

یہ بات ثابت نہیں ہوسکی کہ جو پیسے پکڑے گئے تھے وہ کسی غیر قانونی طریقے سے بانی متحدہ کے گھر پہنچے تھے ٬ْ پولیس کیس کی تفتیش کے دوران 6افراد کو گرفتار کیا گیا٬ 28انٹرویو ہوئے ٬ْ 100گواہوں کے بیانات لیے گئے ٬ْ نو مقامات کی تلاشی لی گئی ٬ْ اعلامیہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:04

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ناکافی ثبوتوں بناء پر بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ٬ْ محمد انور اور سرفراز مرچنٹ کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس ختم کردیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے اعلامیہ نے میں کہاگیاکہ منی لانڈرنگ کیس کراؤن پراسیکیوشن کی ہدایت پر ختم کیا گیا۔میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق بانی ایم کیو ایم٬ محمد انور اور سرفراز مرچنٹ تینوں کے خلاف کیس ختم کر دیا ہے لندن پولیس کے مطابق ناکافی ثبوتوں کی بنا پر کیس ختم کردیا گیا٬ یہ کیس اب مزید نہیں چلے گا٬ یہ بات ثابت نہیں ہوسکی کہ جو پیسے پکڑے گئے تھے وہ کسی غیر قانونی طریقے سے بانی متحدہ کے گھر پہنچے تھے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کیس کی تفتیش کے دوران 6افراد کو گرفتار کیا گیا٬ 28انٹرویو ہوئے اور 100گواہوں کے بیانات لیے گئے٬ جبکہ برطانیہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں 9مقامات کی تلاشی لی گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں ایجویر میں واقع الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر لاکھوں پاؤنڈز برآمد کیے تھے٬ کیس میں 11 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور 100 سے زائد گواہان کا بیان لیا گیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کیس میں الطاف حسین کو 3 جون 2014 کو حراست میں بھی لیا تھا جب کہ کیس میں متحدہ بانی کی ضمانت میں 4 مرتبہ توسیع بھی کی گئی تھی۔