پختون قوم پاکستان کی آزادی٬ سا لمیت اور بقاء کیلئے متحد ہے٬مشتا ق احمدخان

پختون قومپاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ٬مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستانی ظلم وبربریت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں٬تنہا نہیں چھوڑینگے٬امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) امیرجماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ 22٬ 23اکتوبر کو اضاخیل نوشہرہ میں جماعت اسلامی کے تاریخی اجتماع کے ذریعے اس صوبے کے تین کروڑ غیور پختون عوام اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرکے اس دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد مودی اور پورے ہندوستان کو اتحادی مکا بناکر یہ پیغام دیں گے کہ پختون قوم پاکستان کی آزادی٬ سا لمیت اور بقاء کیلئے متحد ہے اور پاکستان کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستانی ظلم وبربریت کے خلاف ہم اٹھ کھڑے ہوئے ہیںاور مظلوم کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے٬ اجتماع عام ملک میں کرپشن کے بت پاش پاش کرنے ٬پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بناکر سامراجی اداروں وورلڈ بنک کے شکنجے سے آزاد کا اعلان ہوگا٬صوبے کا خزانہ خالی نہیں بلکہ اے این پی کی سابق صوبائی حکومت نے خزانہ خالی چھوڑا تھا موجودہ حکومت کا خزانہ خالی نہیں لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کے حقوق عصب ہونے سے صوبائی حکومت کو مالی مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ پریس کلب میں 22٬ 23اکتوبر کو ہونے والے نوشہرہ اضاخیل تاریحی اجتماع سے متعلق پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی امیر حاجی انوارالاسلام٬ نائب امیرحاجی عنایت الرحمن٬ سیکرٹری اطلاعات افتخار احمدخان٬ صدرالاسلام٬ کنٹونمنٹ نوشہرہ کے وائس پریزیڈنٹ سیدشاہد حسن ایڈوکیٹ ٬ ناظم کلیم الاسلام٬ اقلیتی امور کے رہنما شیام بابو اور دیگر بھی موجود تھے مشتاق احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ 22اور 23اکتوبر کو جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جماعت اسلامی کا منعقدہ اجتماع میں ایک کروڑ افراد کی شرکت کا ہدف مقرر کیاہے جس میں خیبرپختونخوا اور فاٹا اور افغانستان کے مختلف مکاتب فکر کے افراد جن میں علماء وکلاء٬ مشائح٬ شعراء٬ ادباء٬ تحصیل ناظمین٬ ضلعی ناظمین٬ خواتین٬ پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز٬ تاجر٬ کسان٬ ڈاکٹر٬ انجینئرز٬ مزدور سمیت لاکھوں افراد شرکت کریں گے اور یہ تاریخی اجتماع اضاخیل میں 1500کنال سے زائد اراضی پر محیط ہوگا یہ اجتماع گاہ اپنے اندر ایک علمی٬ ادبی٬ روحانی٬ سیاسی٬ فکری٬ مذہبی ٬ شعوری شہر تصور ہوگا جس میں یوتھ سٹال٬ خواتین کیلئے علیحدہ انتظامات٬ معزوروں کیلئے مکمل سہولیات فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس اجتماع عام میں اسلام اور آئین پاکستان نے عورت اور اقلیتی برادری کوجوحقوق دئیے ہیں اسی حقوق کے حصول کیلئے آواز اٹھائی جائے گی اور اسی اجتماع عام کے ذریعے پورے ملک اور بلخصوص خیبرپختونخوا جسے وفاقی حکومت مسلسل دیوار سے لگانے کی کوشش کررہی ہے اور سی پیک سمیت پیٹرولیم گیس ٬ تمباکو سمیت دیگر معدنیات کی رائلیٹی میں مسلسل نظرانداز کرنا اور سی پیک منصوبے میں کے پی کے کو بالکل نظرانداز کرنا اس صوبے کی معاشی قتل عام ہے جماعت اسلامی کسی صورت کے پی کے کی معاشی قتل عام برداشت نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ موجودہ پاکستان اقبال اور قائداعظم کا پاکستان نہیں اس پر چوروں ڈاکوؤں٬ لٹیروں٬ عاصبوں اور سامراجی قوتوں کے ایجنٹوں کا قبضہ ہے اس اجتماع عام کے ذریعے ہم پاکستان کے اندرونی چوروں٬ لٹیروں٬ عاصبوں سامراجی قوتوں کے ایجنٹوں اور دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد مودی کو یہ پیغام دیں گے کہ پاکستان کی حفاظت٬ سا لمیت اور بقاء کی خاطر ہم متحدہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اسی اجتماع کے ذریعے جماعت اسلامی پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے اور اسی اسلامی فلاحی ریاست میں کرپشن ٬ غربت٬ اقرباء پروری٬ لاقانونیت کا خاتمہ ہوگا اور انصاف٬ میرٹ ٬ تعلیم٬ صحت کی سہولیات کی فراہمی اس ملک کے ہرشہری کو میسر ہوں گے۔