ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے فیصلے کو کا لعدم قرار دیکر سزائے موت کے قیدی کورہا کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے فیصلے کو کا لعدم قراردیتے ہوئے سزائے موت کے قیدی کورہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے قیدی غلام یاسین کی سزائے موت کی سزا کے خلاف بریت کی اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میںموقف اختیار کیا کہ ر تھانہ بحال چکیاں ضلع سرگودھانے عطاء محمد نبیل٬انعم کے قتل کا مقد مہ درج کیا ۔

مدعی حیات محمد نے ا یف آئی ارمیں غلام یاسین کو ملزم نامزد نہیں کیا ۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایاکہ چشم دید گواہوں کے بیانات پر ٹرائل کورٹ نے غلام یاسین کو سزائے موت کی سزا سنائی۔عدالت فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سیشن عدالت سرگودھا کے جج کے سزائے موت کے کی سزائے موت کے فیصلے کو کا لعدم قراردیتے ہوئے قتل کے ملزم غلام یاسین کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :