کراچی٬پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ برانچ کی جانب سے ی 9 اور 10محرم کے روز عزاداروں کے لیے نمائش چورنگی پر 2روزہ طبی کیمپ لگایا گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ برانچ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 9 اور 10محرم کے روز عزاداروں کے لیے نمائش چورنگی پر 2روزہ طبی کیمپ لگایاگیا جہاں پر 400سو سے زائدزخمیوں کو ابتدائی طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ 50ایسے زخمی بھی رپورٹ ہوئے جن کے زخم گہرے تھے ان کو بھی ابتدائی سہولیات فراہم کرکے ریڈ کریسنٹ کی ایمبولینس میں قریبی اسپتالوں تک پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ برانچ کے صوبائی سیکریٹری کنوروسیم کی ہدایت پر9اور10محرم کو نمائش چورنگی پر دوروزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ڈاکٹراورپیرامیڈیکل اسٹاف سمیت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 40سے زائد رضاکاروںنے دن اور رات اپنا کردار بناکسی تفریق ادا کیااور عزاداروں کو ابتدائی طبی سہولیات فراہم کی ۔ میڈیکل کیمپ میں پیرامیڈیکل اسٹاف نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ برانچ شعبہ صحت کے منیجر ڈاکٹر سید محمد علی وارثی کی سربراہی میں اپنے خدمات سرانجام دی جبکہ رضاکاروں کی سرگرمیوںکی نگرانی ڈی او آرسی محمد شارق خان نے کی۔بعدزاں حکام اور عزاداروں نے پاکستان ریڈ کریسنٹ کے ان اقدامات کوبھرپور سراہا۔#

متعلقہ عنوان :