بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے پنجگور میں30اکتوبر کو مرکزی جلسے میں تیاریاں جاری

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:37

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کا پنجگور میں30اکتوبر کو مرکزی جلسے میں تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر احمد ٬حاجی زاہد بلوچ٬سابق مرکزی جنرل سیکرٹری واجہ جہانزیب بلوچ٬ضلعی صدر عبیدا للہ بلوچ٬کفایت اللہ بلوچ٬جنرل سیکرٹری راشد لطیف سمیت کابینے و لیڈران٬ کارکناں٬ ورکران ٬ووٹران٬ہمداران کی تگ دو دن رات جاری مختلف مقامات پر پارٹی کے حق میں نعرے اور اپنے قائد لیڈر اختر جان مینگل کی حمایتی و جان نثاری کے جملے زیر وال اور پوسٹر بھی لگائے جارہے ہیں ٬27اکتوبر مرکزی قیادت کی پنجگور میں آمد کے موقع پر پنجگور بھر میں35یونٹس میں سے اب تک رحیم آباد چتکان٬ نظر آباد چتکان ٬لکی مراد آباد چتکان٬ تارآفیس چتکان یونٹ ون٬ شاپاتان یونٹ ٬سندے سر یونٹ٬شاہوقلندر یونٹ٬ میں دورے اور تنظیم کاری ہوئی٬ضلعی سطح پر دو کارنر میٹنگ سابق صدر کفایت بلوچ٬ومرکزی رہنما حاجی زاہدبلوچ کے رہائش گاہ پے ہوئے اور ایک ضلعی کونسل اجلاس کونسل ھال میں منعقد ہوا باقی کارنر میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہیں٬اور بی این پی خواتین ونگ بھی جلسے کی تیاریوں کیلئے تیزی کے ساتھ سرگرم ہیں 7اکتوبر2016کو بی این پی کی مرکزی سیکرٹری ایڈوکیٹ زینت شاہوانی٬مرکزی کمیٹی کے ممبر عنبر زہری پنجگور میں تین روزے دورے کیلئے آئے اور انہوں نے پنجگور میں دس خواتین یونٹس کو قیام میں لائے اور بی این پی کے رولز کے مطابق ضلعی سیکرٹری ماہناز نواب کو منتخب کئے اور دس اکتوبر کو روانہ ہوئے٬دس خواتین یونٹس میں چتکان رحیم آباد میں دو ٬چتکان مینگل آباد میں ایک٬ تارآفیس چتکان میں ایک٬ خدابادان سراوان و دیگر علاقوں میں تشکیل دئے اور 30اکتوبر کی تیاریوں کے سلسلے میں ماہناز نواب کے زیر صدرات 14اکتوبر میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر احمد کے رہائش گاہ پے تمام ضلع و تحصیل یونٹس سیکرٹرز و دپٹی سیکرٹریز کا ایک اجلاس منعقد ہوگی٬ جس میں 30اکتوبر میں جلسے عام میں شرکت کرنے کے تیاریوں کے تجاویز اور کمیٹی تشکیل دینے کے حوالے شامل ہونگے٬واضح رہے پنجگور کی تاریخ میں پہلی مرتب کسی سیاسی جلسے میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کرین گے جن کا بندو بست باقائدہ کیاجارہا ہے٬13اکتوبر گوادر کے جلسے میں مرکزی صدر کی ہدایت پر مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر احمد بلوچ کا شرکت پنجگور میں تیاریوں کے سلسلے میں کینسل کردیا گیا جو پنجگور کے جلسے کی تیاریوں میں قیادت کررہا ہے٬ پنجگور سمیت ملکی اور غیر ملکی سیاستدانوں کی نظرین پنجگور میں بی این پی مینگل کے جلسے میں ہونگے خبری کے مطابق پنجگور کے مختلف بڑے بڑے شخصیات شمولیت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :