ضلع کونسل کراچی میں صفائی ستھرائی بارے شکایتی سیل میں درج شکایت پرچیئرمین و وائس چیئرمین کا فوری ایکشن

منتخب نمائندوں اور متعلقہ عملے کے ہمراہ ہنگامی دورہ ٬عمائدین سے شکایات بار ے آگاہی حاصل کی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) ضلع کونسل کراچی میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے قائم شکایتی سیل میں درج شکایت پرچیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد ٬وائس چیئرمین رفیق جت ٬چیف آفیسر مسرور میمن نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے منگھوپیر کے علاقے میں D,Eفضل محمود گل منتخب نمائندوں اور متعلقہ عملے کے ہمراہ ہنگامی دورہ کیاا نہوں نے گلی گلی میں علاقہ عمائدین سے شکایت کے حوالے سے آگاہی حاصل کیں سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ صفائی اور دیگر بلدیاتی مسائل کے حوالے سے کام کو جدید انداز میں انجام دیا جارہا ہے کسی بھی امور میں غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا ہمارا عملہ اگر غلطی کرے گا تو فوری کارروائی کی جائے گی لیکن اہالیان علاقہ بھی معزز شہری ہونے کا فرض ادا کرتے ہوئے کچرے کو مقرر کردہ جگہوں پر ڈالیں۔

(جاری ہے)

چیف آفیسر مسرور میمن نے اس موقع پر کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے خالی پلاٹ کو کچرے کا ڈھیر بنادیا جاتا ہے جہاں سے کچرہ اٹھانے میں مشینری کو مشکلات کو سامنا کرنا پڑتا ہے سیوریج کے حوالے سے شکایت پر فوری طور پر مطلع کیا جائے۔#

متعلقہ عنوان :