جیکب آباد٬اینٹی کرپشن پولیس کا جج کی سربراہی میں محکمہ صحت کے گودام پر چھاپہ

لاکھوں مالیت کی زائد المعیاد ادویات برآمد

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) اینٹی کرپشن پولیس کا جج کی سربراہی میں محکمہ صحت کے گودام پر چھاپہ لاکھوں روپے مالیت کی زائد المعیاد ادویات برآمد یرقان اور پونسٹان سمیت دیگر ادویات مریضوں کو نہیں دی گئی جس کے باعث ادویات زائد المعیاد ہوئیں سامان تحویل میں لے کر تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیاجائے گاسرکل آفیسر شوکت رند تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس کے سرکل آفیسر شوکت رند نے عملے کے ہمراہ سول جج کامران علی کی سربراہی میں محکمہ صحت کے گود ام پر چھاپہ ماراتو کھلبلی مچ گئی گود ام میں لاکھوں روپے کی مالیت کی زائد المعیاد ادویات برآمد ہوئیں اس سلسلے میں سرکل آفیسر شوکت رند نے بتایاکہ محکمہ صحت کے افسران کی لاپرواہی کی وجہ سے ادویات زائدالمعیاد ہوئیں صحت کے عالمی ادارے کی فراہم کردہ زنک کیئر جس کی جو 2013میں زائدالمعیاد ہوئی اسی طرح ٬پونسٹان کاڈبہ جس کی رقم 710روپے ہے 2015کے ستمبر کے مہینے میں زائدالمعیاد ہوئی سرکل آفیسر نے میڈیا کو ادویات دکھاتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت کی غفلت کے باعث لاکھوں روپے کی ادویات جو غریبوں کو دی جانی تھیں وہ ضائع ہوچکی ہیں خفیہ اطلاع پرچھاپہ ماراہے کوتاہی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کی جائے گی دوسری جانب ڈی ایچ او ڈاکٹر ساون شیخ کاکہناتھاکہ ان ادویات کا مجھے کوئی علم نہیں کوتاہی ضرورہے

متعلقہ عنوان :