بھارت نے حملے کی کوشش کی تو نقشے سے مٹا دیا جائیگا ٬چوہدری خرم شجاع

جنگ فوج نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں اور پوری پاکستانی قوم پاکستان کے دفاع کے لئے پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے٬ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:35

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) بھارت نے اگر پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹادیا جائے گا٬پاکستان کی بقاء کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے ٬ جنگ فوج نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں اور پوری پاکستانی قوم پاکستان کے دفاع کے لئے پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما چوہدری خرم شجاع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاا کہ جنگیں فوج نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں اور پاکستانی قوم اپنے ملک کے دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ٬مودی سرکار نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو بھارت کی موجودہ اورآنے والی نسلیں بھی اس غلطی کا ازالہ نہیں کر سکیں گی۔

بھارت نے اگر پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹادیا جائے گا٬ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی اور دفاع کے لئے ہم سرائیکی٬ پنجابی٬ پشتو٬ کشمیری٬ سندھی٬ تمام تر اختلاف سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف پاکستانی اور ملک کے دفاع کے لئے متحد ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے ظلم وستم کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔

بھارتی افواج نے کشمیری عوام پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں تاہم کشمیری عوام کی استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے آزادی کی خاطر لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کے ورثاء سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور کشمیری عوام کی جانب سے آزادی تحریک کی مکمل حمایت جاری رکھی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر اپنے ظلم و ستم سے عا لمی برا دری کی توجہ ہٹانے کے لئے بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی بروقت کاروائیوں کے باعث بھارت کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہے ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی اس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو سکتے۔پاکستانی قوم پاکستان کے دفاع کے لئے ہروقت تیار ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا بھر پور جذبہ رکھتی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :