اٹک ٬ٹیچرز ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

اساتذہ اور طالب علموں کی بڑی تعداد میں شرکت ٬ساتذہ اس معاشرے کا وہ طبقہ ہیں جنہو ںنے اس دنیا اور معاشرے کو سنوارنے کے لئے بے پناہ کام کیا ٬ ای ڈی او ایجوکیشن

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:35

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) ٹیچرز ڈے کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس سیمینار کا انعقاد نیشنل کمیشن برائے ہیومین ڈویلپمنٹ نے کیا اس سیمینار میں اساتذہ اور طالب علموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ضلعی جنرل منیجر این سی ایچ ڈی شہزاد ہاشمی اس موقع پر موجود تھے ای ڈی ایجوکیشن رانا عبد لشکور انجم اس سیمینار کے مہمان خصوصی تھے اس موقع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن رانا عبدالشکور انجم نے کہا کہ اساتذہ اس معاشرے کا وہ طبقہ ہیں جنہو ںنے اس دنیا اور معاشرے کو سنوارنے کے لئے بے پناہ کام کیا یہ ایک مقدس پیشہ ہے اور اس سے وابستہ افراد کا معاشرے میں ایک روحانی مقام ہے اس دنیا میں والدین کے بعد اساتذہ کی عزت کی جاتی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہونا چاہیے انہو ںنے کہا کہ ٹیچرز ڈے کے منانے کا مقصد وہ لوگ جو حصول تعلیم کے بعد اپنے معاشری اور معاشی مسائل میں مصروف ہوگئے اور ایسے لوگوں کو جنہو ںنے ان کی شخصیت سازی میں نمایاں کام سرانجام ان کو کبھی یاد نہیں کیا یہ ان کو اس حوالے سے اپنے اساتذہ کو یاد کرنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتاہے اساتذہ کی کا مقام ہر حوالے سے نمایاں ہے اور اس میں مزید اضافہ ہونا چاہیے اورکبھی کمی نہیں آنی چاہیے سیمینار میں شرکاء نے اساتدہ کی قدر و اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان کو اس حوالے سے خراج تحسین پیش کیا طالب علموں نے بھی اپنے اپنے انداز میں اساتذہ کو خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور اپنی کامیابی میں اساتذہ کے کردار کی تعریف کی -سیمینار کے اختتام پر مہمان خصوصی نے اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔

متعلقہ عنوان :