مسلم لیگ (ن) میں پانچ گروپ بن چکے ہیں ٬فرخ جاوید مون

عوام کا خون چوسنے والے حکمرانوں کا احتساب کا وقت آگیا٬2016 کرپشن سے نجات کا سال ثابت ہوگا ٬کارکنوں سے گفتگو

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ2016 تبدیلی کا سال ہے ٬ہم سچ اور حق کے لیے کھڑے ہوجائیں تو ہم نیا پاکستان بناسکتے ہیں٬ ہمیں کرپشن کے بادشاہ نوازشریف کے احتساب کیلئے 30 اکتوبرکومتحد ہوکرسڑکوں پرنکلنا ہوگا ورنہ حکمران اوران کے بچے اسی طرح ملک کو نوچتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں پانچ گروپ بن چکے ہیں اور(ن) لیگ کے اندرسے بھی وزیراعظم کے احتساب کی آوازیں اٹھ رہی ہیں ٬وزیراعظم 30 اکتوبرسے پہلے اپنے آپ کواحتساب کیلئے پیش کردیں تواحتجاج نہیں ہوگا اورقوم کو سچ بتائیں ان کے اثاثے کتنے اورکہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا خون چوسنے والے حکمرانوں کا احتساب کا وقت آگیا اب ان کا بچنا ناممکن ہے عوام کا سمندرسڑکوں پرنکل کرثابت کرے گا کہ قوم عمران خان کیساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :