لاہور٬ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقاتیوں کی سہولت کیلئے پیکو سٹاپ سے شٹیل سروس شروع

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) محکمہ جیل خانہ جات نے کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں سے ملاقات کرنے والے شہریوں کی سہولت کے لئے پیکو سٹاپ سے کوٹ لکھپت جیل تک شٹیل سروس شروع کردی ہے جس کے لئے دو رکشے اور دو ہائی ایکس وین چلائی گئی ہیں بتایا گیا ہے کہ جیل حکام نے سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظرشٹل سروس شروع کی ہے جبکہ شٹل سروس کے علاوہ ہر قسم کی نجی ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق پیکو سٹاپ سے کوٹ لکھپت جیل تک ڈیڑھ کلومیٹر کا فاصلہ ملاقاتی بغیر کرائے کے طے کریں گے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق اس سہولت سے روزانہ اڑھائی سو سے تین سو تک ملاقاتی فائدہ اٹھاسکیں گے۔(سعید )

متعلقہ عنوان :