نجی ہسپتالوں کے باہر قائم غیر قانونی وہیکلز اسٹینڈ مسائل کا گڑھ بن گئے

سرکاری جگہوں پر قبضے جما کر پارکنگ فیس کی آڑ میں لوٹ مار کا سلسلہ شہریوں کیلئے وبال جان بن کر رہ گیا٬ انتظامیہ مکمل طور پر بے بس

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) نجی ہسپتالوں کے باہر قائم غیر قانونی وہیکلز اسٹینڈ جہاں مسائل میں اضافہ کا موجب بنے ہوئے ہیں وہاں سرکاری جگہوں پر قبضے جما کر پارکنگ فیس کی آڑ میں لوٹ مار کا ایک نیا سلسلہ شہریوں کیلئے وبال جان بن کر رہ گیا ہے ٬جبکہ انتظامیہ مکمل طور پر بے بس دکھائی دے رہی ہے٬ ذرائع کے مطابق بالخصوص اندرون شہر اور سیٹلائٹ ٹائون کے گنجان اور پوش علاقوں میں قائم لگ بھگ 70 سے زائد نجی ہسپتالوں کی طرف سے پارکنگ کیلئے سرکاری جگہوں کی نشاندہی کر کے وہاں اسٹینڈ بنائے گئے ہیں جہاں اوور چارجنگ ٬مریضوں کے لواحقین سے بد تمیزی کے واقعات کے علاوہ متعلقہ شاہرائوں پر ٹریفک کے بے پناہ مسائل نے صورتحال گھمبیر بنا رکھی ہے ٬ اس سلسلہ میں انتظامیہ متعدد مرتبہ نوٹسز جاری کر چکی ہے مگر بااثر مافیا کے خلاف مزید کاروائی سے مسلسل گریز کیا جا رہا ہے ٬ افسران بالا کو رام کرنے کیلئے ہر مرتبہ نئے نوٹس جاری کر دیئے جاتے ہیں جبکہ صورتحال جوں کی توں برقرار ہے بلکہ مسائل اور شکایات میں روزباروز اضافہ کے باوجودان جگہوں پر حکومتی رٹ کا قیام ایک چیلنج اور شہریوں کیلئے باعث تشویش بنا ہوا ہے ٬ شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر اور ڈی سی او اپنی نگرانی میں عملدرآمد کروائیں۔

متعلقہ عنوان :