سرگودھا٬ واپڈا تنصیبات کے اطراف غیر قانونی تجاوزات نہ ہٹانے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

12قابضین کے کوائف پولیس کو ارسال

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) واپڈا تنصیبات کے اطراف غیر قانونی تجاوزات نہ ہٹانے والوں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ٬ 12قابضین کے کوائف پولیس کو ارسال کر دیئے گئے ٬ ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر واپڈا کے ہیوی پولز اور دیگر تنصیبات کے اطراف تجاوزات قائم کرنے والوں کو قبل ازیں واپڈا کی طرف سے نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں٬ اور عملدرآمد نہ ہونے پر گزشتہ روز ایکسئین معروف احمد بٹ کی طرف سے ابتدائی طور پر 12بااثر افراد جنہیں مبینہ طور پر سیاسی آشیر باد بھی حاصل ہے کے کوائف ضلعی پولیس کو ارسال کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے اور ضلعی انتظامیہ کو جگہیں واگزار کروانے کی استدعا کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :