آرمی چیف نے 10 خطرناک دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق کردی
دہشت گرد معصوم شہریوں٬ پولیو ورکرز اور این جی اوز کے ملازمین ٬پولیس اور فوجی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے٬ آئی ایس پی آر
جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:32
(جاری ہے)
ملزم محمد شاہد ولد زمان خان دو خواتین پولیو ورکرز اور ایک NGOکے 11ورکرز سمیت کئی سویلین کے قتل کا ذمہ دار تھا۔
ایک اور ملزم حسین شاہ ولد فضل حادی٬ میجر مصطفیٰ٬ کیپٹن وسیم سمیت متعدد سکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔ ملزم ظفر اقبال ولد محمد خان فرنٹیئر کنسٹیبلری کے صوبیدار اول خان اور نائیک عظمت اللہ کے قتل میں ملوث تھا۔ جبکہ ملزم انور زیب ولد توتکے پولیس کے سب انسپکٹر عمر غنی کا گلا کاٹنے میں ملوث تھا۔ ملزم عبید الرحمن ولد فضل ہادی تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا ۔ اس نے جلوسوں میں بھی دھماکے کئے ۔ شیر عالم ولد حنیف الرحمن تحریک طالبان کا سرگرم رکن تھا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث تھا اس کے قبضے سے آتشی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔ عطاء اللہ ولد محمد سلطان ٬ مشتاق خان ولد سعید گل اور اصغر خان ولد نادر خان یہ تینوں ملزمان تحریک طالبان پاکستان کے سرگرم رکن تھے اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اہلکار شہید ہوئے اور کیپٹن آصف زخمی ہوئے۔ شمس القمر ولد شاہ گلبر بھی تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں پولیس آفیشلز شہید اور عام شہری زخمی ہوئے۔ ان ملزمان نے مجسٹریٹ اور ٹرائل عدالتوں کے سامنے اعتراف جرم کیا اور انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.