لاہور ٬سنی تحریک سمیت دیگرمذہبی جماعتوں کا توہین رسالتؐکی مجرمہ آسیہ مسیح کی سزاپرعدم عملدرآمدکیخلاف ملک گیریوم احتجاج

سپریم کورٹ میں توہین رسالتؐ کی مجرمہ کی سزائے موت کیخلاف اپیل کے موقع پرملک کے 100سے زائد شہروں میں احتجاجی مظاہرے

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی اپیل پرسنی تحریک سمیت دیگرمذہبی جماعتوں نے توہین رسالتؐکی مجرمہ آسیہ مسیح کی سزاپرعدم عملدرآمدکیخلاف ملک گیریوم احتجاج منایا٬سپریم کورٹ میں توہین رسالتؐ کی مجرمہ آسیہ مسیح کی سزائے موت کیخلاف اپیل کے موقع پرسنی تحریک کے زیراہتمام اسلام آباد٬ راولپنڈی٬لاہور٬پشاور٬ کراچی٬ کوئٹہ٬ گوجرانوالہ٬ گجرات٬ سیالکوٹ٬شیخوپورہ٬پتوکی٬ فیصل آباد٬ ملتان ٬نواب شاہ٬ حیدرآباد٬ سکھر٬ میرپورخاص اورمظفرآبادسمیت ملک کے 100سے زائد شہروں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اورآسیہ مسیح کی آئینی وشرعی سزاکو برقراررکھتے ہوئے اسے فوری پھانسی دینے کامطالبہ کیاگیا٬اس موقع پرسربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ میں آسیہ مسیح کیس کی سماعت سے انکارکیس کو لٹکانے کی سازش ہے٬ حکومت اورعدلیہ گستاخ رسولؐ کو کوئی رعایت دینے کاحق نہیں رکھتے٬توہین رسالتؐ کی سزاصرف موت ہے٬عدلیہ انصاف کے تقاضے پورے کرے٬ آسیہ مسیح کو بیرونی دبائو پرکوئی رعایت دی گئی یابیرون ملک بھگایاگیاتو اسے مداخلت فی الدّین تصورکیاجائے گا٬انکاکہناتھاکہ حکمران اورعدلیہ قوم کو جواب دیں کہ ملک میںاب تک ساڑھے چارسو کے قریب توہین رسالتؐ کے مقدمات درج کیے گئے لیکن کسی ایک کی سزاپر بھی عمل درآمدکیوںنہیں کیاگیا عوام میں عدلیہ کے کردارپر سوال اٹھ رہے ہیں٬لہذٰاعدلیہ تاخیری حربے استعمال کرنے کی بجائے آسیہ مسیح کیس کا سپیڈی ٹرائل کرے اورملعونہ کی آئینی وشرعی سزاپر فوری عملدرآمدکیاجائے٬آسیہ مسیح کی رہائی کیلئے کوششیں ملک کو عدم استحکام کاشکارکرنے کی سازش ہیں٬ اس حوالے سے پاکستانی قوم میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے٬حکومت اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے قوم کے سامنے بیرونی دبائو کو مستردکرنے اور آسیہ مسیح کی آئینی وشرعی سزاپر عمل درآمدکرنے کادوٹوک اعلان کرے٬آسیہ مسیح کیس کو بنیاد بناکرپاکستان میں اقلیتوں کے عدم تحفظ کا پروپیگنڈہ قطعاًًبے بنیاد ہے٬ ملک میں اقلیتوں کو آئین اورقانون کے مطابق بغیرکسی تعصب کے وہی تمام شہری حقوق حاصل ہیں جوایک مسلمان پاکستانی کو حاصل ہیں٬ہم غیرملکی پیرول پر کام کرنے والی تمام این جی اوزکے منفی پروپیگنڈے پر مستردکرتے ہیں٬ اس موقع پرسربراہ پاکستان سنی تحریک نے اعلان بھی کیاکہ سنی تحریک کے زیراہتمام14اکتوبرجمعة المبارک کے تمام اجتماعات میں ملعونہ آسیہ مسیح کی سزاپر عمل درآمدکرنے کیلئے قراردادیں منظور کی جائیں گی جبکہ علماء ومشائخ تحفظ ناموس رسالتؐ کے موضوعات پر خطبات جمعہ دیں گے٬

متعلقہ عنوان :