پنجاب حکومت 130طلبہ کو چینی زبان سیکھنے کیلئے چین بھجوائے گی٬تحسین فواد

پہلے مرحلے میں 39طلبہ کو چین بھیجا جا چکا ہے٬ طلبہ کو ماہانہ 28سو یوان وظیفہ بھی دیا جائے گا٬رکن پنجاب اسمبلی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی وومن کاکس کی جنرل سیکرٹری تحسین فواد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 130طلبہ کو چینی زبان سیکھنے کیلئے چین بھجوائے گی۔پہلے مرحلے میں 39طلبہ کو چین بھیجا جا چکا ہے۔وہاں پاکستانی طلبہ ماہانہ 28سو یوان وظیفہ بھی دیا جائے گا۔پنجاب حکومت چین کے ساتھ مل کر تمام شعبوں میں کام کررہی ہے ۔

چین نے ہر سطح پر پاکستان کی حمایت جاری رکھی ہے ۔چین کے تعاون سے بجلی کے میگا پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے ۔2018کے آخر تک توانائی بحران کا مکمل خاتمہ ہو گا۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پاک چین دوستی کے حوالے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہی تھی۔اس موقع پر طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا پنجاب حکومت نے پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستانی طلبہ کو چینی زبان سیکھنے کیلئے چین بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

چیف منسٹر چائنیز لنگوئج سکالر شپ کے تحت 39طلبہ کو چین بھیج دیا گیا ہے ۔ان طلبہ کو دوسال کا کورس کرایا جائے گااور دوران تعلیم ان کو 2800چینی یوان وظیفہ دیا جائے گا۔کورس مکمل کرنے کے بعد یہی طلبہ سی پیک منصوبے پر کام کرینگے ۔یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطے کا اہم سبب بنے گا۔

متعلقہ عنوان :