چشتیاں٬مختلف حادثات میں دو خواتین جاں بحق ٬دس افراد شدید زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:27

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) چشتیاں میں مختلف حادثات کے دوران دو خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ چار خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی ہوگئے ہیلمنٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے تین نوجوانوں کو ہیڈ انجری کی بناء پر 150کلو میٹر دور وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور بھجوا دیا گیا پہلے حادثہ میں لاہور سے چشتیاں 300کلو میٹر کا سفر موٹر سائیکل رکشہ میں طے کرنے والی فیملی کو اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل رکشہ بہاولنگر روڈ پر چشتیاں کی دورویہ سڑک کے ڈیوائیڈ ر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار نسیم بی بی (55سال ) چک 167مراد زمین پر گر پڑی اور چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی موٹرسائیکل کے دوسرے حادثہ میں چک 26گجیانی کی خاتون صغراں بی بی فوت ہوگئی تیسرے حادثہ میں چشتیاں کی نواحی پوسٹ کٹاریاں کے قریب ہارون آباد سے حضرت سلطان باہو ؒ کے دربار پر زائرین کو لے جانے والی مسافربس 3645/MNGتیز رفتاری کی بناء پر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ہارون آباد کے سات افراد محمداشرف ٬محمد بلال ٬محمدابراہیم ٬حلیمہ بی بی ٬فاطمہ بی بی ٬نسرین بی بی ٬زبیدہ بی بی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہائیوے پیٹرولنگ پولیس نے حاصلپور کے تحصیل ہسپتال میں داخل کرادیا ہے بخشن پولیس نے اے ایس آئی لعل حسین کی مدعیت میں حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر بس کے ڈرائیور زیر دفعہ 279٬337کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی مزید براں دیگر تین موٹرسائیکلوں کے حادثات کے نتیجہ میں علی اسد اللہ (95فتح)٬غلام مصطفیٰ(بہاولنگر )٬محمدعباس (126مراد )کوہیلمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے سرپر گہری چوٹ لگی چنانچہ تینوں نوجوانوں کو تحصیل ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تین ایمبولینسوں کے ذریعے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور بھجوادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :