خضدار میں لیویز اہلکار کی گھر میں آتشزدگی ٬پورا گھر جل کر خاکستر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:27

بخضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء)خضدار میں لیویز اہلکار کی گھر میں آتشزدگی ٬پورا گھر جل کر خاکستر ٬ لاکھوں روپے کا نقصان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے علاقہ بانز گیر میں لیویز اہلکار بشیراحمد ولد عبیداللہ محمد حسنی کے گھر میں اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لی ٬ جس کی وجہ سے نہ صر گھر کی عمارت بلکہ گھر میں موجود تمام قیمتی سامان اور نقدی رقم بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بشیراحمد محمد حسنی کا کہنا تھا کہ اس کے گھر میں یک لائسزیافتہ بور سمیت دیگر لاکھوں روپے کی قیمتی سامان اور نقدی رقم جل گئے ہیں جب کہ گھر مکمل طور بھی جل گیا ہے ۔