عاشورہ محرم پُرامن انداز میں اختتام پذیر ہونا انتظامیہ سیکورٹی فورسز وسیکورٹی اداروںاور میونسپل کارپوریشن کے ورکرز کی مشترکہ محنت ٬حکمت عملی کا نتیجہ ہے ٬میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ عاشورہ محرم پُرامن انداز میں اختتام پذیر ہونا انتظامیہ سیکورٹی فورسز وسیکورٹی اداروںاور میونسپل کارپوریشن کے ورکرز کا مشترکہ محنت اور حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔ جس پر تمام ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ میونسپل کارپوریشن نے بھی عاشورہ کے موقع پر اپنی خدمات صحیح معنوں میں ادا کر کے انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ اقدامات کرتی رہی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء و میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ خوشی اس بات کی ہے کہ پورے بلوچستان میں یوم عاشورہ کے موقع پر امن و امان برقرار رہا اور کہیں سے بھی پُرتشدد واقع کی خبر نہیں آئی ۔

(جاری ہے)

جو کہ تمام اداروں کی محنت اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال ہے ۔

انہوںنے کہاکہ خضدار میں بھی دیگر اضلاع کی طرح انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن و سیکورٹی اداروں نے ملکر امن وامان کو برقرار رکھا جس پر تمام ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں انہوںنے کہاکہ میونسپل کارپوریشن نے صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فائربریگیڈ کے ساتھ اس کے ور کرز ماتمی جلوس کے ساتھ رہے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے چاک و چوبند رہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی میونسپل کارپوریشن اپنی ذمہ داریاں ایسے ہی ادا کرتی رہیگی ۔

متعلقہ عنوان :