کوئٹہ ٬یوم عا شور مذہبی جوش و جذبے سے منا یا گیا

مر کز ی جلوس کی سکیورٹی کیلئے پو لیس ٬ ایف سی اور لیو یز کے 7ہز ار سے ز ائد اہلکار تعینا ت تھے ٬جلوس کی فضائی اور کلوز سرکٹ کیمروں سے نگرانی بھی کی گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی یوم عا شور مذہبی جوش و جذبے سے منا یا گیا یوم عا شور کے مر کز ی جلوس کی سکیورٹی کے لئے پو لیس ٬ ایف سی اور لیو یز کے 7ہز ار سے ز ائد اہلکار تعینا ت تھے جبکہ جلوس کی فضائی اور کلوز سرکٹ کیمروں سے نگرانی بھی کی گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق بدھ کو یوم عا شور کا مرکزی جلوس بلو چستان شیعئہ کا نفرنس کے صدر سید دائود آغا اور دیگر علما ء کی قیادت میںپنجابی امام بارگاہ علمدار روڈسے برآمد ہوا جلوس میں اٹھائیس ماتمی دستے شامل تھے ۔

مرکزی جلوس کی حفاظت کیلئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ جلوس کے راستوں کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا جبکہ سکیورٹی کے لئے ایف سی٬ پو لیس اور لیویز کے سات ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جلوس کی نگرانی 63 سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیلی کا پڑ کے ذدیعے کی گئی جبکہ کسی بھی ہنگا می صورتحا ل سے نبٹننے کے لئے فوج کے 3دستے اسٹینڈ بائی رکھے گئے تھے جلو س کے روٹس پر سبیلیں اور میڈ یکل کیمپ بھی لگا ئے گئے تھے ۔

جلوس کے شرکاء نے باچا خان چوک پر نما ز ظہر ین ادا کی اس موقع علما ء کرام نے خطاب کیا اور شہداء کر بلا کے افکا ر پر روشنی ڈالی جس کے بعدعزادار سینہ کوبی٬نوحہ خوانی اور زنجیر زنی کر تے رہے جلو س روایتی راستو ںعلمدار روڈ ٬ مشن چوک ٬ باچا خان چوک ٬ لیاقت بازار ٬ جنکشن چوک ٬پر نس روڈ اور میگا نگی روڈ سے ہو تا ہوا شام کو علمدار روڈ پر اختتام پذیر ہوا ۔

متعلقہ عنوان :