جمعیت الماء اسلام ضلع قلعہ عبد اللہ کا نمائندہ اجلاس

چاروں تحصیلوں کی امراء نظماء کا ضلعی جماعت پر بھر پور اعتماد کا اظہار

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:25

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) جمعیت الماء اسلام ضلع قلعہ عبد اللہ کا نمائندہ اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحیم مظہری منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی اراکین عاملہ کے علاوہ چاروں تحصیلوں کے امراء و نظماء نے شرکت کی چاروں تحصیلوں نے صد سالہ پروگرام اور انضمام پر اس کے متعلق اپنی زبانی تحریر ی پیش کی اور ضلعی جماعت کے ساتھ جمع کی اور ووٹر لسٹوں کے بارے میں تحصیلوں کی امراء نے ضلعی جماعت کو آگاہ کیا اوراجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز خان٬ حاجی غوث اللہ٬ مولانا فتح محمد ٬ قاری عبد الرحمان ذاکر ٬حاجی امان اللہ٬ حاجی عبد العلی٬ مولانا عبد الستار ٬مولانا عبد الخالق ٬مولانا عبد الخالق ٬ مولانا اللہ نور ٬قاری محمد عیسیٰ ٬ناظم صوبت خان٬ مولوی دستگیر ٬ھافظ عبد اللہ ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں چاروں تحصیلوں کی امراء نظماء نے ضلعی جماعت پر بھر پور اعتماد کیا اور ہر قسم کا تعاون کیا اور جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبد اللہ کے خلاف کسی بھی قسم کی سازشوںکو کامیاب نہیں ہونے دینگے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد نواز خان کاکڑ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام مشترکہ شجر ہے اسکی آبیاری ہم سب کی ذمہ داری ہے تمام کرکن متحد و متفق رہے اور جامعتی امور پر توجہ دیں اور آل پارٹیز احتجاجی جلسے وجلوس میں بھر پور شرکت کرے۔

متعلقہ عنوان :