ضلعی حکومت کی ڈومیسائل ایکسپریس سروس کے ذریعے 18ہزار طالبات کو ڈومیسائل کا اجرا کیا جاچکا ہے٬ڈی سی او لاہورکیپٹن(ر) محمد عثمان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہورکیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت لاہور کی جانب سے شروع کی جانے والی ڈومیسائل ایکسپریس سروس کے ذریعے اب تک 18ہزار طالبات کو ڈومیسائل کا اجرا کیا جاچکا ہے۔ اس منصوبے کو پوریپنجاب میں سراہا گیا ہے جلد ہی اس منصوبے کو پورے لاہور کے گرلزکالج تک پھیلادیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گورنمنٹ ڈگری کالج مزنگ کے دورہ پر آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے ڈومیسائل ایکسپریس کے کام جائزہ لیا اور طالبات میں ڈومیسائل تقسیم کیے۔ محمد عثمان نے کہا کہ یہ منصوبہ طالبات کا وقت بچانے اور انہیں دفاتر کے کاٹنے سے محفوظ رکھنے کے لئے شروع کیا گیا ہے جس کا دائرہ وسیع کرتے وہئے لڑکوں کے کالجوں تک بھی پھیلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل وہ اہم دستاویز ہے جسے داخلوں اور ملازمتوں کے وقت پیش کرنا ہوتا ہے اوراس دستاویز کے حصول کے لئے خصوصی طور پر طالبات کو کچہریوں کے چکر لگانا پڑتے تھے۔(اے ملک)