رانا تنویر حسین کی قیادت میں شیخوپورہ نے ریکاڈ ترقی کی ہے٬ ڈاکٹر زمردیاسمین رانا

قوم وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں متحد ٬ ملک کے خلاف دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا٬لیگی ایم پی اے

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمردیاسمین رانا نے کہا ہے کہ رانا تنویر حسین کی قیادت میں شیخوپورہ نے ریکاڈ ترقی کی ہے ۔ وزیر اعظم نوازشریف نے شیخوپورہ کے لئے بڑے پیکج کا اعلان کرکے اہل شیخوپورہ کے دل جیت لئے ہیں پاکستانی قوم وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے اور ملک کے خلاف دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

پاکستان ٬ْ چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے توانائی سمیت دیگر شعبوں میں انقلاب آئے گا۔

(جاری ہے)

ملک ترقی کرے گا اور پاکستانی معیشت کو استحکام حاصل ہو گا۔ اقوام متحدہ کشمیر میں رائے شماری کرانے کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنیوالوں کو ہمیشہ کی طرح ناکامی کا سامنا ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کی طاقت سے 5 سالوں کیلئے منتخب ہوئی ہے۔ اس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف لیگی کارکن سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں‘ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔