صوبائی حکومت عوام کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کررہی ہیں٬ افتخار مشوانی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)چئیرمین ڈیڈک مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کررہی ہیں۔ عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت اور لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنا ہمارا مشن ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے نمائندے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار٬ میدان سیاست میںعوام کو انصاف دینے اور عوام کو ان کے حقوق دینے کیلئے آئے ہیں۔

عوامی خدمت کا مشن ہمیشہ جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ضلع مردان کے مختلف یونین کونسلوں سے آئے ہوئے وفود سے اپنی رہائیش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ افتخار علی مشوانی نے وفود کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام توانائیاں صرف کی جائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ میرے دروازے عوام کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ اور عوام کی بلاتفریق خدمت جاری ہے۔