ڈپٹی کمشنر پشاورا ور معاون خصوصی وزیر اعلی مشتاق غنی کاپولیس افسران کے ہمراہ سپریم کمانڈ پوسٹ اور پشاور کے مختلف علاقوں میں جلوسوں کے روٹ کا دورہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:21

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر پشاور ریا ض خان محسود اوروزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی مشتاق غنی کاپولیس افسران کے ہمراہ سپریم کمانڈ پوسٹ اور پشاور کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں کا دورہ کیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود اوروزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی مشتاق احمد غنی نے چیف کیپٹل سٹی پولیس طاہر خان اور ایس ایس پی آپریشن عباس مجید مروت کے ہمراہ سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

سپریم کمانڈ پوسٹ میں معاون خصوصی ٬ڈپٹی کمشنر پشاوراور پولیس افسران کو سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس کے بعدانہوںنے پشاور کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں کا دورہ کر تے ہوئے محرم الحرام کے جلوسوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بات کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات مشتاق غنی نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اور پولیس کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :