افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ شروع

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پشاور سمیت ملک بھر سے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے یوم عاشورہ کے حوالے سے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی دو دن کے لئے ملتوی کی گئی تھی۔ سیکورٹی خدشات کے باعث پاک افغان بارڈر کو بھی سیل کیا گیاتھا ۔

(جاری ہے)

افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کے لئے رواں سال کے دسمبر تک رجسٹریشن کی جا چکی ہے ۔ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا سلسلہ جمعرات کے روزسے شروع ہو گیا ہے۔ پشاور سمیت ملک بھر سے اب تک ڈھائی لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔ یوم عاشورہ کے باخیرت گزرنے کے بعد افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کے لئے انتظامات بھی شروع کردیئے گئے ہیں ۔