صوبائی حکومت سیلاب سے تباہ حال شانگلہ سے زیادتی بند اور متاثرہ علاقوں کی آباد کاری پر توجہ دیں٬لیگی ایم پی اے محمد رشاد خان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:20

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) شانگلہ سے مسلم لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیلاب سے تباہ حال ضلع شانگلہ سے زیادتی بند کریں اور متاثرہ علاقوں کی آباد کاری پر توجہ دیں٬سیلاب کی دوبارہ آباد کاری کے ٹینڈر منسوخ کئے گئے تو بھر پور مزاحمت کریں گے٬سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے تعمیر کیلئے جاری فنڈز سیاسی رشوت کا نذر ہو رہا ہے ٬تبدیلی کے دعویداروں نے ضلع شانگلہ کو آفت زدہ قرار دیا تھا تاہم کوئی آباد کاری کا کام شروع نہ کر سکا٬میرے حلقہ میں پندرہ یونین کونسل ایسے ہیں جو سیلاب میں بہت متاثرہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی٬محمد رشاد نے کہا کہ صوبائی حکومت ضلع شانگلہ اور سیلاب متاثرین سے مزاق کر رہی ہے ٬یہاں حکومتی نمائندہ نہ ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت ند نیتی سے کام لے رہی ہے جو مایوس کن فعل ہے٬شانگلہ میں دوبارہ آباد کاری کیلئے ٹینڈرمنسوخ کرنا ضلع کے ساتھ زیادتی ہوگی٬ٹینڈر میں سیاسی رشوت کے ذریعے حکومتی مداخلت ہورہی ہیں ٬پی ٹی آئی حکومت سیلاب سے متاثرہ ضلع شانگلہ پر خصوصی توجہ دینا چاہئے تاکہ سیلاب سے متاثرہ ان علاقوں کی آباد کاری ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :