دہشتگردی کاخاتمہ تمام طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہی:نبیرہ عندلیب نعیمی

یوم عاشور پر سکیورٹی کے مناسب انتظامات پر ریاسی ادارے مباد کباد کے مستحق ہیں٬رکن پنجاب اسمبلی امن وامان کے قیام کیلئے پنجاب حکومت کی کامیابی کوششیں اورعوام کابھرپورتعاون لائق تحسین ہی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نے کہاہے کہ معاشرے سے ہرقسم کی انتہاء پسندی ودہشتگردی کاخاتمہ تمام طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔یوم عاشور پر سکیورٹی کے مناسب انتظامات پر ریاسی ادارے مباد کباد کے مستحق ہیں۔امن وامان کے قیام کیلئے پنجاب حکومت کی کامیابی کوششیں اورعوام کابھرپورتعاون لائق تحسین ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجامعہ سراجیہ نعیمیہ سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ واقعہ کربلا ہمیشہ کیلئے حق و باطل کے درمیان فرق کا ایک استعارہ بن گیا۔ جس سے ہمیں طاغوتی قوتوں کے خلاف کلمہ حق کیلئے تاقیامت رہنمائی ملتی رہے گی۔ دشمن قوتیں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے فرقہ واریت کی آڑ میں ہمارے درمیان نفاق پیدا کرنا چاہتی ہیں جنہیں ہم نے صبروتحمل کے ساتھ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ذریعہ ناکام بنانا ہے۔

(جاری ہے)

کربلا حق اور باطل کے درمیان ایک معرکہ تھا جس میں حق کی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے فتح ہوئی اور باطل کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے شکست ہو گئی حضرت امام حسینؓ نے اسلام کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ کردیا ہے اہل بیت کی بے مثال قربانیوں کی بدولت آج ہمیں اسلام ملا ہے آج یزید کا کوئی نام لینے والا نہیں ہے لیکن امام حسین کا نام تا قیات زندہ اور روشن رہے گا۔ کربلا میں اہل بیت کا صبر و تحمل ہم سب کیلئے ایک مثال ہے۔