سرحدوں کو محفوظ بنائے بغیر چین اور پاکستان بھارت کو اپنے وسائل بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگی: وزیر مملکت ہنس راج گنگا رام

ہمسایہ ملک ہماری نوجوان نسل ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتا: سیمینار سے خطاب

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:18

سرحدوں کو محفوظ بنائے بغیر چین اور پاکستان بھارت کو اپنے وسائل بھی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) بھارتی وزیر امور مملکت داخلہ ہنس راج گنگا رام آپائر نے کہا ہے کہ جب تک بھارت موثر محفوظ بارڈر سیکیورٹی اقدامات نہیں کرتا چین اور پاکستان ملک کو اپنے وسائل استعمال نہیں کرنے دینگے٬ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر مملک کا کہنا تھا کہ بھارت کو سرحدی علاقوں میں پاکستان سے تعاون حاصل نہیں ہے بلکہ ہمسایہ ملک مشکلات پیدا کرنا جارہا ہے٬ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرحد میں محفوظ کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی بھی استعمال کر رہے ہیں٬ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمیں ہمارے اپنے ہی وسائل استعمال نہیں کرنے دینگے٬ ہم پر پراہمپوٹرا دریا کے پانچوں کے شیئر کا بھی دعویٰ نہیں کر سکتے کیونکہ ہم نے اسے استعمال کرنے میں تاخیر کی٬ انہوں نے کہا کہ پاک سرحد کیساتھ ملحقہ پنجاب کے علاقوں میں ہماری نوجوان آبادی پاکستان کی جانب سے مشکلات سے دو چار ہے جوکہ ہمارے لئے ایک مستقل چیلنج ہے٬ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ ملک ہماری نوجوان نسل کو بھی آگے بڑھتے اور ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا۔

( وقار)

متعلقہ عنوان :